بالی ووڈ اداکار عامر خان بی جے پی کے نشانے پر

بالی ووڈ اداکار عامر خان بی جے پی کے نشانے پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکار عامر خان نے حال ہی میں ایک اشتہار میں کام کیا ہے جس میں وہ ایک ٹائر کی مشہوری کرتے نظر آرہے ہیں۔ اشتہار میں انہوں نے سڑکوں پر پٹاخے نہ بجانے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹائر کے اشتہار میں عامرخان میچ جیتنے کے بعد پٹاخے نہ بجانے کے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔ اشتہار میں عامر خان کہتے ہیں کہ  اگر آج ہماری ٹیم چھکے چھڑاتی ہے تو ہم بھی پٹاخے چھڑائیں گے لیکن سوسائٹی کے اندر روڈ پر نہیں۔ کیونکہ روڈ گاڑی چلانے کے لیے ہے پٹاخے جلانے کے لیے نہیں۔

روڈ بلاک ہونے سے متعلق آگاہی پھیلانے والے ایک عام سے اشتہار کو بی جے پی رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڈے نے مذہبی رنگ دیتے ہوئے اس پر اعتراض اٹھایا ہے اور ٹائر کمپنی کے مینجر اور سی ای او کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ میں گزارش کرتا ہوں کہ اس خاص واقعہ کا نوٹس لیں جہاں آپ کی کمپنی کے اشتہار نے ہندوؤں میں بے چینی پیدا کی ہے۔