ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 359 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید552کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار945ہوگئی۔ کورونا وائرس سے مزید15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 359 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 39ہزار179کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔
پنجاب میں ابتک 12 ہزار 891 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار540، خیبرپختونخوا 5 ہزار710، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 354 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار142، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار349، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار818، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار655، بلوچستان میں 33 ہزار171، آزاد کشمیر میں 34 ہزار428 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار382 ہو گئی ہے۔