کورونا وائرس:ڈاکٹر یاسمین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کورونا وائرس:ڈاکٹر یاسمین نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجاد ی ہے، ڈاکٹر  یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ اگر کورونا کیسز بڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔


نجی ٹی وی کے ’’پروگرام‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سردیوں میں لوگوں کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے اس لیےکورونا بڑھنے کے زیادہ امکانات ہیں ور اگر کورونا کیسز بڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز کا بڑھنا پریشانی کی بات ہے اور اس وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے، دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے لہٰذا غریب ممالک مکمل لاک ڈاون برداشت نہیں کرسکتے۔


واضح رہےکہ پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.5 فیصد رپورٹ کی جارہی ہے جب کہ اموات میں بھی 140 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیسز بڑھنے پر عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے اورکورونا وبا سے نمٹنے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔

 یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 10 اموات ہوئیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد 6  ہزار 702 ہوگئی جبکہ 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز3 لاکھ 25 ہزار480 ہوگئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 136 ہوگئی جبکہ ایکٹوکیسزکی تعداد 9 ہزار 642 ہے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار641، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 701، خیبرپختونخوا 38 ہزار 810، اسلا م آباد میں 18 ہزار 438 اور بلوچستان میں  15 ہزار738 ، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 639 اورگلگت میں4107، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 136 ہوگئی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer