لاہوریوں کےلئے خوش خبری

لاہوریوں کےلئے خوش خبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) آخر کار اورنج لائن میٹرو ٹرین 2 دن بعد چلنے کو تیار، وزیراعلیٰ 25 اکتوبر کو اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر یں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہوریوں کی سفری سہولیات کی مشکلات کے ازالہ کے لئے مزید اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، لاہور کا بڑا میگا پروجیکٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ مکمل ہوگیا،اورنج لائن میٹرو ٹرین  2 دن بعد چلے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 25 اکتوبر کو اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر یں گے، اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے رکھا گیاہے، افتتاحی تقریب میں چینی سفارتکاروں کو مدعو کیا جا رہا ہے، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو بھی مدعو کیا جائے گا.

ذرائع کہا کہناتھا کہ اورنج ٹرین روٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے، ٹرین چلنے کے اوقات کار بھی مرتب کردیے گئے ہیں، ٹرین صبح ساڑھے 7 سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلے گی، اورنج ٹرین کا بجلی کا ماہانہ بل 23 ارب روپے آ ئے گا، علاوہ ازیں چین کے 200 ڈرائیور ٹریننگ دینے کے لئے آئے ہیں، ٹرین میں ایک 2  ڈرائیور ہوں گے ،چینی ماہر ڈرائیورز 3 ماہ تک مقامی ڈرائیوروں کے ساتھ مل کر ٹرین چلائیں گے۔

گزشتہ روز صوبائی وزیر  ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کا کہناتھا کہ منصوبے کو چلانے کے لئے  سالانہ ساڑھے پانچ ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔ اورنج لائن ٹرین شہر لاہور میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں جدت لائی ہے جس پر حکومت کی طرف سے سالانہ 5 ارب 62 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ جنرل  مینیجر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق ٹرین کو چھ گرڈ اسٹیشنز سے بجلی دی جائے گی جس پر سالانہ تقریباً ایک ارب نوے کروڑ روپے کا بل آئے گا۔ اورنج لائن ٹرین کا عملہ 3 ہزار 668 ملازمین پر مشتمل ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer