لاہورعجائب گھر میں رکھی گئی بدھ مت سیاحوں کی توجہ کا مرکز

لاہورعجائب گھر میں رکھی گئی بدھ مت سیاحوں کی توجہ کا مرکز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضا کھرل: لاہورعجائب گھر جہاں دیگر تاریخی نوادارت کی وجہ سے مشہور ہے وہیں اس میں رکھی گئی بدھ مت سے متعلق اشیا بھی دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کررہی ہیں۔

لاہور عجائب گھر کے گندھارا سکیشن میں کافی گہما گہمی ہے۔ مغربی ممالک سے آئے سیاح عجائب گھر کی گندھارا گیلری میں خاصی دلچپسی لے رہے ہیں، ٹیکساس یونیورسٹی ساؤتھ ایشن سٹیڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈینیل نے بھی لاہور عجائب گھر کا رخ کیا۔ گندھارا سیکشن کا سب سے اہم مجسمہ فاسٹنگ بدھا کا ہے.

مگر یہاں اور بھی بہت سے ایسے نادر نمونے ہیں جو مہاتما بدھ کی زندگی کے ہر پہلوپر روشنی ڈالتے ہیں۔ مہاتما بدھ کے بعد کے ہند و ادوار کے بارے میں جاننے کے لیے بھی اس عجائب گھر میں بہت کچھ ہے۔ پاکستان کے علاقوں میں بدھ پر ہونے والے بیرونی اثرات کے نمایاں نشانات ہیں۔ جنہیں دیکھ اس علاقہ کی تہذیبی اور تاریخی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer