ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیرِاعظم بنگلادیش خالدہ ضیاء کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

سابق وزیرِاعظم بنگلادیش خالدہ ضیاء کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کو ڈھاکا کے اسپتال میں طبی معائنے کے لیے داخل کروا دیا گیا۔

خالدہ ضیاء کی میڈیکل ٹیم کے رکن اور ذاتی معالج پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ فیصلہ خالدہ ضیاء کے علاج کے لیے تشکیل شدہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر کئی اہم ٹیسٹوں کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ 79 سالہ سابق بنگلا دیشی وزیرِ اعظم کو اس سے قبل 15 اکتوبر کو معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد اگلے دن انہیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء گزشتہ کئی برسوں سے متعدد پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہیں، جن میں گٹھیا (آرتھرائٹس)، ذیابیطس، گردوں کے مسائل، پھیپھڑوں کی تکالیف اور آنکھوں کے امراض شامل ہیں۔