سٹی 42: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے۔
بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فخر زمان 27 اور سلمان علی آغا 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
صائم ایوب 13 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے،، فہیم اشرف 2 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے،محمد نواز 4 رنز بنا کر بریڈ ایونز کی گیند کا شکار بنے۔
سکندر رضا نے 2، بریڈ ایونز اور رچرڈنگاراوا نے ایک ایک کھلاڑی کا شکار کیا ۔
196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کے ریان برل نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔
پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے جب کہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ڈراپ کردیا گیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔