ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کرکٹر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

پاکستانی کرکٹر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹیم کے اوپنر لیفٹ ہینڈڈ  بیٹر صائم ایوب نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

صائم ایوب نے سری لنکا کے ساتھ ہونے والی ہوم ٹی 20 ٹرائی سیریز کے میچ میں شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے 1000 رنز مکمل کر لیے۔

گزشتہ روز23 سالہ اوپنر نے سری لنکا سے میچ سے قبل 983 رنز رکھے تھے۔ صائم نے اننگز کے 5ویں اوور کی پہلی گیند پر سری لنکن کپتان داسن شاناکا کو آف سائیڈ پر خوبصورت چوکا لگا کر ایک ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا، یہ اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ صائم ایوب پاکستان کی طرف سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرنے والے 9ویں بیٹر بن گئے۔

یاد رہے کہ اس فہرست میں بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک اور شاہد آفریدی جیسے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔