ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹربینک میں مہنگا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا۔ 
اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے سستا ہوکر 286 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 311 روپے، سعودی ریال 76.30 روپے پر برقرار رہا، جبکہ رطانوی پاونڈ 50 پیسے کمی سے 356.50 روپے، امارتی درہم 30 پیسے کم ہوکر 78 روپے کا ہوگیا ۔ 
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 285.13 روپے سے بڑھ کر 285.27 روپے پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 284.85 روپے تک ٹریڈ ہوا۔ 
واضح رہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے کے بعد ڈالر 2 روپے 87 پیسے  سستا ہوچکا ہے۔