محسن نقوی کا میو ہسپتال کا اچانک دورہ، ایمرجنسی کے تمام بلاکس اور فلور کا معائنہ

 محسن نقوی کا میو ہسپتال کا اچانک دورہ، ایمرجنسی کے تمام بلاکس اور فلور کا معائنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میو ہسپتال کا اچانک دورہ،وزیراعلی نے شہریوں ،مریضوں کے ورثا سے صحت سہولیات بارے استفسار کیا۔

 اس موقع پرصوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم ، سیکرٹری صحت علی جان،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر ایمرجنسی کے تمام بلاکس اور فلور کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اوریونیورسٹی میں کلاس رومز ، ہال ، تھیٹر ، راہداریوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹیریل کا بھی جائزہ لیا۔