پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کیلئے عشائیے کا اہتمام

پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کیلئے عشائیے کا اہتمام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شامل کھلاڑی کل اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے جب کہ اسکواڈ 25 نومبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔قومی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جس پر کل قومی کرکٹرز کے اعزاز میں پی سی بی نے عشائیے کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان سمیت وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیے کا مقصد ان کی حالیہ پرفارمنسز کو سراہنا ہے۔

عشائیے میں سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سے تین ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد 27 نومبر کی صبح شیڈولڈ ہے، دونوں  ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبرسے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer