ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوفناک ٹریفک حادثہ، 37 افراد ہلاک،متعددزخمی

خوفناک ٹریفک حادثہ، 37 افراد ہلاک،متعددزخمی
کیپشن: Traffic Accident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 37 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میدوگوری میں پہلے دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرائیں اور پھر تیسری تیز رفتار بس بھی ان میں جا گھسی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آتشزدگی کی وجہ سے زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہو گئی ہیں، لاشوں کی شناخت کا عمل ڈی این اے کے ذریعے کیا جائے گا۔