یوایس ایڈ، پنجاب حکومت کا بہترین ڈیولپمنٹ پارٹنرہے: پرویز الہٰی

CM Punjab
کیپشن: CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ یوایس ایڈ، پنجاب حکومت کا بہترین ڈیولپمنٹ پارٹنرہے، معیشت کی بہتری کیلئے اس سے تعاون کومزید بڑھائیں گے۔

لاہور میں یو ایس ایڈ پاکستان کے مشن ڈائریکٹر ریڈ ایسچلی مین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں ڈیولپمنٹ پارٹنرشپ بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران یوایس ایڈ کے وفد نے کلین انرجی اورسمال ڈیمز منصوبوں کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے سمال ڈیمز منصوبے کو سیاست کی نذرکیا، اب یہ منصوبہ دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گرین پنجاب پروگرام کے تحت الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں، ایسے منصوبوں میں یو ایس ایڈ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔