امریکی ریاست فلوریڈا میں دنیا کا زہریلا ترین درخت؟

امریکی ریاست فلوریڈا میں دنیا کا زہریلا ترین درخت؟
کیپشن: US Florida tree
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مگرمچھوں، سانپوں اور شارک سے جانی جانے والی امریکی ریاست میں دنیا کا سب سے زہریلا درخت پایا جاتا ہے۔ 

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سن شائن ریاست  فلوریڈا کے کیربین ساحل کے قریب علاقوں میں پایا جانے والا منچنیل نامی درخت دنیا کا سب سے خطرناک درخت قرار پایا ہے۔ حال ہی میں موسم کی خبریں دینے والے چینل 'ویدر چینل' نے اس درخت کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لگائی اور ایک دم سے پھر اس درخت کے بارے میں نئی بحث چھڑ گئی۔ 

اس پر لگنے والا پھل بالکل سبز سیب نما ہوتا ہے جو انسانوں کے لیے بہت زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔ اس پھل کو کھانے سے چھالے اور شدید درد شروع ہوجاتی ہے جو مہلک بھی ثابت ہوسکتی۔