دبئی میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کی پیشکش

دبئی میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کی پیشکش
کیپشن: India Pakistan cricket
سورس: AFP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دبئی کرکٹ کونسل کے چئیرمین عبدالرحمان فلک ناز نے پیشکش کی ہے کہ دبئی پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ 

خلیج ٹائمز کو ایک انٹرویو میں فلک ناز کا کہنا تھا کہ سب سے اچھی چیز ہے کے دونوں ملکوں کی ٹیمیں یہاں دبئی میں میچ کھیلیں۔ "اس سے پہلے دونوں ٹیمیں شارجہ میں کھیلتی رہی ہیں۔ یہ  ایک اچھی اور زبردست جنگ تھی۔"

دونوں ہمسایوں کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے 8 سال میں  اب تک کوئی کرکٹ سیریز نہیں ہوسکی۔ 2013 میں پاکستان نے بھارت کا دورہ کیا تھا اور وہاں تین ٹی-20 اور دو ایک روزہ میچ کھیلے گئے۔ 

 انہوں نے کہا کہ انہیں یاد ایک مرتبہ بالی ووڈ اداکار راج کپور بھی انعامات کی تقریب میں شارجہ آئے اور مائیک اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے بولے کتنا اچھا لگ رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل کی جنگ شارجہ میں کھیلی جا رہی ہے اور یہی کرکٹ دونوں ملکوں کے عوام کو اکٹھے بیٹھنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور ہمیں ایسے ہی مل جل کر رہنا چاہئیے۔ 

 فلک ناز نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں سال میں کم از کم ایک یا دو مرتبہ بھارت یہاں آئے اور پاکستان کے خلاف سیریز کھیلے۔  

انہوں نے دعوت دی کہ بھارت یہاں آکر مزید آئی پی ایل میچز  بھی کروا سکتا ہے۔