ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئٹر نے بھی سوشل میڈیا صارفین کو پیسے کمانے کا حل بتادیا

twitter spaces
کیپشن: twitter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: اب اگر آپ کا تصدیق شدہ ٹوئٹر  اکاؤنٹ ہے تو  ’’ٹوئٹر اسپیسز‘‘ پر ٹکٹ لگا کر پیسہ کما سکتے ہیں۔

 اگر کسی ٹوئٹر صارف کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو، اس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تین ماہ یا اس سے پرانا ہو، اس کے فالوورز کی تعداد کم از کم دس ہزار ہو اور وہ پورے مہینے میں 25 یا زیادہ ٹویٹس کرتا ہو تو وہ ’’ٹکٹڈ اسپیسز‘‘ (Ticketed Spaces) سے پیسہ کما سکتا ہے۔

    یادرہے فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اسٹریمنگ سائٹس پر یہ سہولت بہت پہلے سے ہے کہ  آپ ایک آن لائن پروگرام کی میزبانی کریں اور اسے سننے یا دیکھنے والوں سے اس میں شرکت کا معاوضہ بھی وصول کریں۔

’’اسپیسز‘‘ فیچر کے تحت ٹوئٹر پر براہِ راست صوتی پروگرام (لائیو آڈیو پروگرام) اس طرح سے منعقد کیا جاسکتا ہے کہ اسے صرف چند مخصوص لوگ ہی سن سکیں۔اگر آپ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں تو اسی ’’اسپیسز‘‘ پر ٹکٹ لگا کر پیسہ بھی کما سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر بلاگ کے مطابق ’’اسپیسز‘‘ کے ٹکٹ کی مالیت ایک ڈالر سے 999 ڈالر تک رکھی جاسکتی ہے۔یہ پروگرام اینڈروئیڈ فون اور آئی فون، دونوں پر ٹوئٹر ایپس کےلیے ہے جس کے تحت امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو معاوضے کی ادائیگی امریکی قوانین کے مطابق ٹیکس کٹوتی کے بعد کی جائے گی۔

اگر اس پروگرام کے ذریعے آپ ہر مہینے 50 ہزار ڈالر سے کم آمدنی حاصل کررہے ہیں تو ٹوئٹر اس میں سے صرف 3 فیصد حصہ رکھے گا، لیکن ماہانہ آمدن 50 ہزار ڈالر یا زیادہ ہونے پر ٹوئٹر کا حصہ بھی بڑھ کر 20 فیصد ہوجائے گا۔