حکومت کو بیساکھی کے سہارے نہیں چلنا چاہئیے، رانا نثا اللہ

حکومت کو بیساکھی کے سہارے نہیں چلنا چاہئیے، رانا نثا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر رانا نثا اللہ خان کا کہنا ہے کسی بھی حکومت کو بیساکھی کے سہارے نہیں چلنا چاہئیے، اگر بیساکھیوں کا سہارا نہ چھوڑا تو چلنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے ماڈل ٹائون کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی والدہ کی وفات اس وقت ہوئی ہے جب شریف فیملی بدترین حکومتی ظلم کا سامنا کررہی ہے، ماں کا عظیم رشتہ ہے اس کا جدا ہونا تمام غموں سے بڑا نقصان ہے، حکومت انسانی احساس سے عاری ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس مرحلے پر توفیق نہیں ہوئی کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو رہا کردے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی والدہ کی تدفین تک تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ دیپالپور جلسہ کینسل کر دیا ہے، پی ڈی ایم کا تیس نومبر کا ملتان میں جلسہ ہوگا اور والدہ کی تدفین کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائےگا، حکومت کو جس بیساکھی کا سہارا ہے انہیں میسر نہیں ہونا چاہئے، سفاک کینہ پرور ٹولہ کی حکومت ہے ان سے انسانی ہمدردی کی توقع نہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer