ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین عدالت :ڈی سی ،سی سی پی او لاہور ایک بار پھر طلب

توہین عدالت :ڈی سی ،سی سی پی او لاہور ایک بار پھر طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :اراضی قبضے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں ڈی سی لاہور اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت  ہوئی ،عدالت نے ڈی سی مدثر حیات ملک اور سی سی پی او عمر شیخ سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔


جسٹس عائشہ اے ملک نے علی حیدر اعوان کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار نے موقف اختیارکیا کہ وہ اوورسیز پاکستانی ہے۔اس کی تاجپورہ میں ملکیتی اراضی کا معاملہ سول عدالت میں زیرِ سماعت ہے ۔سمندری فیصل آباد کے محمد ارشد نے قبضہ کرلیا اوراوورسیز پاکستانی کمیشن کو درخواست بھی دیدی۔

درخواستگزارنےبھی ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت عالیہ نے معاملہ سول کورٹ میں ہونے کے باعث سات فروری دوہزار انیس کو درخواست نمٹادی۔عدالت نےڈی سی اور سی سی پی اوکو اراضی کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا ۔اب محمد ارشد کی درخواست پر ڈی سی اور سی سی پی او نے بیس نومبر کو طلب کیا۔دونوں افسروں کو عدالت کے سابقہ حکم بارے آگاہ کیا ،لیکن انہوں نے ماننے سے انکار کردیا۔

عدالت کے 7 فروری 2019 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر ڈی سی اور سی سی پی او کو طلب کرکےتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے موقف سننے کے بعد ڈی سی اورسی سی پی او کو نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 دوسری جانب زرعی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو ریگولر نہ کرنے اور تنخواہ کی عدم ادائیگی کا معاملہ ، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد پیش ، لا ہور ہاائیکورٹ نے خاتون کو تنخواہوں کی ادائیگی اور مستقل کرنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer