سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے بڑا فیصلہ کرلیا

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے وکالت پریکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، جسٹس ریٹائرڈ محمد یاور علی آئندہ ہفتے سے سپریم کورٹ میں بطور وکیل پیش ہوں گے۔
جسٹس ریٹائرڈ محمد یاور علی نے وکالت لائسنس بحال کروانے کیلئے سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو درخواست دے دی، محمد یاور علی 28 اکتوبر 2018 کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ریٹائر ہوئے، آپ کے والد یعقوب علی خان چیف جسٹس آف پاکستان رہ چکے ہیں۔

سیکرٹری سپریم کورٹ بار کی منظوری کے بعد جسٹس ریٹائرڈ محمد یاورعلی وکالت پریکٹس کا آغاز کریں گے، جسٹس ریٹائرڈ محمد یاور علی سپریم کورٹ میں بطور وکیل کیسز کی پیروی کریں گے، جسٹس ریٹائرڈ محمد یاور علی نے وکالت پریکٹس کیلئے رمدے لاء ایسوسی ایٹ گلبرگ میں دفتر بھی بنا لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer