سعدیہ خان: ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے پیپلز پارٹی متحرک ہوگئی، چیئرمین بلاول بھٹو نے مفاہمتی پالیسی کو خیر باد کہتے ہوئے حکمران جماعت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سیاسی میدان گرمانے کا فیصلہ کرلیا، جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پپپلزپارٹی نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
حکومت کی جانب سے صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو پیپلز پارٹی نے پہلے ہی مسترد کردیا ہے، پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے روابط کی ذمہ داری حسن مرتضی کو سونپ دی، حسن مرتضی پنجاب اسمبلی کے اراکین کے ساتھ رابطہ کرکے الگ صوبے کے لیے اتفاق رائے قائم کریں گے۔
الگ صوبے کی تشکیل کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی میں قراردادیں پیش کی جائیں گی، قرارداد کی منظوری کے لیے مسلم لیگ ن سمیت جنوبی صوبہ محاذ کی حمایت حاصل کی جائے گی۔