ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز کی اہلکاروں کی اپیلوں پر سماعت، متعدد فیصلے جاری

ڈی آئی جی آپریشنز کی اہلکاروں کی اپیلوں پر سماعت، متعدد فیصلے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے اپنے دفتر میں پولیس اہلکاروں کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی، جس میں 28 اپیلوں پر فیصلے اور عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے 15 اہلکاروں کی اپیلوں پر دوبارہ انکوائری کا حکم دیا جبکہ 6 اہلکاروں کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ 2 اہلکاروں کی سزاؤں میں کمی اور 5 اہلکاروں کی سزائیں معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

اردل روم میں ویلفیئر کے حوالے سے بھی پولیس افسران اور جوان پیش ہوئے، جن کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ فرائض منصبی میں غفلت، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا مؤثر نظام موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردل روم کا مقصد محکمہ میں شفافیت اور خود احتسابی کے عمل کو برقرار رکھنا ہے۔