ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کا بھی ای چالان، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کارروائی

بلاول بھٹو کا بھی ای چالان، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بھی ای چالان کٹ گیا۔ ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر بلاول بھٹو کی گاڑی کا چالان کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی نمبر BF-7776 ڈاکٹر ڈنشا ہوشنگ انکل ساریا کے نام پر رجسٹرڈ ہے تاہم چالان کے وقت گاڑی بلاول بھٹو زرداری خود چلا رہے تھے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 20 فروری کو جناح سگنل پر سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ای چالان جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اس وقت بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اسی گاڑی کا 31 دسمبر 2025 کو بلوچ کالونی پل، شاہراہ فیصل پر اوور اسپیڈنگ کے باعث بھی چالان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری شاہراہِ بھٹو کی افتتاحی تقریب میں بھی اسی گاڑی میں پہنچے تھے اور گاڑی خود ڈرائیو کر کے آئے تھے۔