ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے نئے بیٹنگ کوچ کی تلاش شروع کر دی

پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے نئے بیٹنگ کوچ کی تلاش شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے بیٹنگ کوچ کی تلاش شروع کرتے ہوئے باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق امیدوار کے لیے لیول ٹو کوچنگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ بیٹنگ کوچنگ میں کم از کم 5 سال کا تجربہ بھی ضروری ہوگا۔

خواہشمند امیدوار 7 جون تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے بیٹنگ کوچ کی تقرری وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے لیے کی جائے گی۔

فی الحال پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ساتھ حنیف ملک بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ان کی بطور بیٹنگ کوچ آخری سیریز ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حنیف ملک نوٹس پیریڈ پر ہیں اور انہوں نے چند ہفتے قبل عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔