ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا نیا طوفان، آٹے کی قیمتیں بھی بے قابو

مہنگائی کا نیا طوفان، آٹے کی قیمتیں بھی بے قابو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کا سرکاری نرخنامہ جاری نہ کیے جانے کے باعث شہر میں آٹے اور دہی کی قیمتیں مسلسل بڑھنے لگیں ہیں۔ شہری مہنگی اشیائے خورونوش خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 1100 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 2200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔

دوسری جانب دہی کی قیمت کا تعین بھی سرکاری نرخنامے میں نہیں کیا گیا، جس کے باعث مارکیٹ میں دہی 260 سے 270 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر آٹے اور دہی کے سرکاری نرخ مقرر کرے اور گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔