وقاص احمد: پنجاب پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں شہریوں سے عیدی وصول کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں کانسٹیبل ریحان، علی مرتضیٰ اور شاہد شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سب انسپکٹر توفیق کی مدعیت میں تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا تحقیقات کے مطابق ملزمان برکت پلی کے قریب ناکہ لگا کر شہریوں سے عیدی وصول کر رہے تھے، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔