ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے دنوں میں واسا کے آپریشنل سٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ

عید کے دنوں میں واسا کے آپریشنل سٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ
کیپشن: file photo
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:واسا لاہور کے منیجنگ ڈائریکٹر غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ایم ڈی واسا نے تمام ڈائریکٹرز اور ایکسیئنز کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور آپریشنل سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عید کے دنوں میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

عیدالاضحیٰ کے لیے ٹیوب ویلز کے خصوصی اوقات کار بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ پہلے روز ٹیوب ویلز صبح 4 بجے سے دوپہر 12 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک، اور شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک چلائے جائیں گے۔

عید کے دوسرے روز ٹیوب ویلز صبح 4 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک، دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک، اور شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک فعال رہیں گے۔

ایم ڈی واسا نے عید کے دنوں میں تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیوریج بلاک ہونے کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے اور نکاسی آب کا نظام ہر صورت فعال رکھا جائے۔

اجلاس میں مون سون بارشوں کے پیش نظر ڈسپوزل اسٹیشنز اور سکرینوں کی صفائی تیز کرنے اور تمام مشینری، پمپس اور ڈسپوزل سسٹم کو مکمل طور پر فنکشنل رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔