ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

 لاہور میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیر انتظام شہر بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھرم پورہ، اسلام پورہ، شالامار ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت مختلف علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے بجلی بند رہنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بار بار بجلی کی بندش نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سونا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی فوری نوٹس لے کر لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔