ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  معمولی کمی بے معنی ہے ،شہری ناخوش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  معمولی کمی بے معنی ہے ،شہری ناخوش
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود شہریوں نے حکومتی اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 5 سے 6 روپے کی کمی کسی بھی طرح حقیقی ریلیف نہیں بلکہ محض نمائشی اقدام ہے۔

شہریوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چند روپے کمی سے روزمرہ اخراجات میں کوئی واضح فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ پٹرول اب بھی 400 روپے سے زائد قیمت پر دستیاب ہے جو عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوچکا ہے۔

رکشہ ڈرائیوروں نے بھی پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگے ایندھن نے ان کی بچت مکمل طور پر ختم کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دن بھر محنت کے باوجود اتنی آمدن نہیں بچتی کہ گھر کے اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے مذاق محسوس ہوتی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔