سٹی 42: چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری نے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا
چئیرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر انصاری نے کہا ہمارے صحافی انتہائی ذمہ دارانہ صحافت کرتے ہیں،حالیہ صورتحال کے بعد دنیا بھر نے دیکھا پاکستان میں صحافی زمہ دار جبکہ بھارت میں ڈرامے باز ہیں، یہاں کے لوگوں نے سچائی لکھی اور بیان کی، جبکہ وہاں صرف چیخ و پکار ہے،تاریخ میں پہلی بار دنیا نے مانا کہ پاکستان میں واقع ہی ذمہ دارانہ صحافت ہے، پاکستان کے صحافیوں اور رائٹرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے،
الرحیم گارڈن مناواں میں منعقدہ تقریب میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی ، ندیم نظر ، احتشام شامی، آصف سیٹھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے
سجاد احمد، ندیم نظر، ریحانہ عثمانی، فاطمہ شیروانی،ثناء آغا خان، انعم پری ، ڈاکٹر فضیلت بانو، سعدیہ شیخ ، حورین فیصل ، ثمینہ طاہر بٹ ، طاہر درانی ، رشنا اختر، نمرہ ملک سمیت صحافیوں کی کثیرتعداد تقریب میں شریک تھی