مائدہ وحید: دسویں انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ نے لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز کر دیا۔
دسویں بین الاقوامی سولر انرجی میٹ کا آج لاہور کے ایکسپو سینٹر میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ایکسپو میں 500 سے زائد قومی و بین الاقوامی شمسی توانائی کی کمپنیاں ایک ہی چھت تلے جمع ہوئیں۔تین روزہ نمائش 23 مئی سے 25 مئی 2025 تک جاری رہے گی۔نمائش کو پاکستان کی قابل تجدید توانائی کے سفر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ نمائش سمٹس ڈبلیو پی ایس کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹر محمد علی سمٹیس کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک نمائش نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت ہے،دنیا بھر سے 500 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ میاں ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ یہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے سیکھنے، جڑنے، سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع ہے،جدید ٹیکنالوجی کی نمائش پر خوشی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ایکسپو سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جس طرح ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے جارہا ہے دیگر سولر ٹیکنالوجی میں بھی آگے جارہا ہے،آج پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے جہاں ہم نے دفاعی طور پر خود کو منوایا،انڈیا کے سسٹم کو اڑا کر رکھ دیا،دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی میں بھی سب سے آگے ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہم دن رات کوشاں ہے،پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا،ایک بات تو کلیئر ہو گئی ہے کہ پاکستان کی سلامتی سے بہتر کچھ نہیں ہے،پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن ہر بار بار جنگ کو مسلط کیا جاتا ہے،کوئی بھی قربانی دینی پڑی تو دیں گے،دفاعی بجٹ میں اگر اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے