ویب ڈیسک : ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3ہزار 500روپے فی تولہ کے اضافے کے بعد 3لاکھ 51ہزار روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے بڑھ کر 3لاکھ 925روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسکے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 38روپے کے اضافے سے 3ہزار 466روپے، دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33روپے کے اضافے سے 2ہزار 971روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر آگئی۔