ویب ڈیسک : فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی، جس کا مقصد پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا اور بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا تھا۔بلال بن ثاقب نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو عالمی سطح پر کرپٹو اور بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں مہارت سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
بلال بن ثاقب نے فیلڈ مارشل کو عالمی سطح پر کرپٹو اور بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او نے فیلڈ مارشل کو ورلڈ لبرٹی فنانشل اور بائنانس کے بانی کے وفد کے دورہ پاکستان، بین الاقوامی تعاون اور کرپٹو کرنسی کے شعبے میں نوجوانوں کی تربیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان میں اضافی بجلی بٹ کوائن مائننگ،اے آئی ڈیٹا سینٹرز کےلیےاستعمال ہوگی، نوجوانوں اوراسٹارٹ اپس کوبلاک چین حل تیار کرنے کے لیے سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف گائیڈلائنز کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ اتھارٹی قائم کردی گئی، سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل امریکا میں جلدبٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔