ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ڈی ایم اے پنجاب کا آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

 پی ڈی ایم اے پنجاب کا آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 23 اور 24 مئی کے دوران گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ، سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات اور لائیو اسٹاک سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق بارشوں سے ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی شدت میں واضح کمی آئے گی۔

 شہریوں کو آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے محفوظ مقامات پر رہنے کی بھی  ہدایت کی گئی ہے۔