ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں دنگے، احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کیلئے رائٹ مینجمنٹ فورسز کے اقدامات شروع

پنجاب میں دنگے، احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کیلئے رائٹ مینجمنٹ فورسز کے اقدامات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمدخورشیدرحمانی: پنجاب میں دنگے، احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے رائٹ مینجمنٹ فورس کو متحرک کرنے کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آر ایم پی کے مراسلے کے مطابق نئی بھرتی ہونے والے 2 ہزار 475 کانسٹیبلز جنہوں نے بنیادی کورس مکمل کر لیا ہے انہیں اب 7 ہفتوں کی خصوصی ٹریننگ کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی تک تمام ڈی پی اوز منتخب جوانوں کو ٹریننگ سینٹرز میں رپورٹ کروائیں اور اگر متبادل اہلکار بھیجے جائیں تو مکمل کرائٹیریا کا خیال رکھا جائے۔

رائٹ مینجمنٹ کورس کے دوران اہلکاروں کو پرتشدد ہجوم سے نمٹنے کے لیے 42 مختلف ڈرلز سکھائی جائیں گی۔

مرد کانسٹیبلز کا قد کم از کم 5 فٹ 8 انچ اور خواتین کا 5 فٹ 4 انچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسمانی اور ذہنی مضبوطی کے ساتھ بہترین آئی سائٹ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی اسد سرفراز کے مطابق رائٹ مینجمنٹ پولیس ہر صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کم از کم 200 اہلکاروں کا دستہ مہیا کرے گی جو تمام اضلاع میں امن و امان کے قیام کے لیے انٹی رائٹ فورس کی معاونت کرے گا۔

7 ہفتوں کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد رائٹ مینجمنٹ فورس صوبہ بھر میں باقاعدہ طور پر فعال کر دی جائے گی۔فورس کے لیے گاڑیاں، دفاتر اور دیگر لوجسٹک سہولیات کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔