ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: غریب طبقہ جائے تو جائے کہاں، برائلر  مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

شہر  لاہور میں زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 383 روپے، ہول سیل ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون میں 411 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ دکانداروں کو زندہ برائلر کی سپلائی 460 روپے فی کلو میں کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ میں برائلر گوشت 660 روپے کلو اور صاف گوشت 780 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انڈے بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔ انڈے 303 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 8 ہزار 970 روپے میں دستیاب ہے۔