وسیم احمد:پاکستان اور یواے ای میں ہونیوالے ٹورنامنٹ نے ویوشپ کا نیا ریکارڈ بنادیا، چیمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 368بلین گلوبل ویوئنگ منٹ ریکارڈ ہوئی۔
2017میں انگلینڈمیں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی سے 19فیصد زیادہ ویورشپ ریکارڈ ہوئی، 2017 چیمپینئز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو180رنز سےشکست دی تھی۔
2025کی چیمپئنز ٹرافی 1996کےبعد پاکستان کی سرزمین پر پہلا آئی سی سی ایونٹ تھا،پاکستان نے ایونٹ کی تیاری کیلئے اہم سٹیڈیمز کی تعمیراور تزئین و آرائش کی۔
پاکستان نے ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا، یواےای میں انڈیا،نیوزی لینڈ فائنل کو عالمی سطح پر 65.3بلین لائیومنٹ دیکھا گیا۔
مذکورہ ویور شپ 2017کے فائنل کے مقابلے 52.1فیصد زائد رہی، میزبان ملک پاکستان میں ویورشپ کے اوقات میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔
