ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپورٹس بورڈ پنجاب کی نئی پالیسی کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا خطرہ بن گئی

سپورٹس بورڈ پنجاب کی نئی پالیسی کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑا خطرہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں شیڈول نیشنل انڈر 17 تائیکوانڈو چیمپئن شپ ملتوی، نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 6لاکھ سرکاری ہوسٹل بل کی عدم ادائیگی پر ملتوی کی گئی۔

پنجاب تائیکوانڈو کی میزبانی میں شیڈول چیمپئن شپ فنڈز کی کمی کے باعث ملتوی کی گئی، سیکرٹری تائیکوانڈو ایسوسی ایشن ڈاکٹر اظہار الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہوسٹل کا بل ادا نہیں کر سکتے، سپورٹس بورڈ کی ہوسٹل بل کےباعث چیمپین شپ کا انعقاد ممکن نہیں۔

چیف ایگزیکٹو پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ریونیو کمانے کا ادارہ نہیں،پنجاب میں کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے پاس فنڈز کی شدید کمی ہے،سپورٹس بورڈ ایونٹس کے انعقاد کیلئے فنڈز کی ڈیمانڈ کریگا تو ایونٹس ناممکن ہو جائیگا۔