علی ساہی: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کامیابی،منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ و گھر سے بھاگے 44 بچے بازیاب کروا لئے گئے۔
بازیاب کروائے گئے بچوں کو والدین کے حوالے کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی سی سی ڈی عمر فاروق ،ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، ایس پی عبدالحنان و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے،بچوں کو جنسی درندوں، جرم کی دنیا میں آنے سے بچانا، مفید شہری بنانا ہو گا، منشیات، زیادتی کا شکار بچوں کی ماہرین نفسیات سے کونسلنگ کروائی جا رہی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ مختصر مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا،بازیاب کروائے گئے 13 بچوں کے والدین کو ڈھونڈ کر حوالے کیا جا رہا ہے، لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن ، بحالی اداروں کے حوالے کیا جائے گا، 16بچے کریمنلز کے ہاتھوں نشے، زیادتی کا شکار بنے، گینگز کی گرفتاری یقینی بنا رہے ہیں،سی سی ڈی لا کے تحت بچوں سے جنسی زیادتی کے ملزمان کی ای ٹیگنگ کا آغاز کیا جا چکا ہے۔