سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکا جذبہ اور عزم مثالی تھا۔
جمعرات کو ایوانِ صدر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کی بیٹن دینے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں۔
وزیراعظم نے کہا، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا، ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بےمثال اور تاریخی فتح حاصل کی، افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی،کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکا جذبہ اور عزم مثالی تھا، وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے لیےفیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار نہایت اہم ہے۔