34ویں نیشنل گیمز ویمن فٹ بال فائنل: آرمی نے آخری لمحہ میں ٹرافی واپڈا سے چھین لی

Quetta 34th National Games, Army women captured Football Trophey, City42
کیپشن: 34 ویں نیشنل گیمز میں ویمن فٹ بال کے فائنل میں پاکستان آرمی کی ویمنز ٹیم نے  واپڈا کی ویمنز ٹیم کو تین کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دے دی۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 34 ویں نیشنل گیمز میں ویمن فٹ بال کے فائنل میں پاکستان آرمی کی ویمنز ٹیم نے  واپڈا کی ویمنز ٹیم کو تین کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دے دی۔ 

ابتدا میں واپڈا نے ایک گول کر کے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی تھی۔صنوبر نے5ویں اور 11ویں منٹ میں دو گول کر کے واپڈا کو 2-0 سے آگے کر دیا۔ اقصیٰ نے 38ویں منٹ میں آرمی کا خسارہ کم کیا اور ہاف ٹائم پر واپڈا 2-1 سے آگے تھی۔ دوسرے ہاف کے 11 ویں منٹ میں واپڈا  کی فاطمہ کنے گول کر کے واپڈا کو  3-1 کی سبقت دلوا دی۔

اس موقع پر  ایسا لگ رہا تھا کہاب واپڈا باقی وقت میں کھیل کو اپنے کنٹرول میں رکھے گی۔ لیکن آرمی نے لگاتار تین گول کر کے واپڈا پر ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔اقصیٰ نے 57 ویں منٹ میں آرمی کے لیے دوسرا گول کیا ۔رامین نے 60 ویں منٹ میں ایک گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ زرینہ نے اسٹاپیج ٹائم میں فیصلہ کن گول کر کے ٹرافی آرمی کو دلوا دی۔