پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے نویں ایڈیشن کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے نویں ایڈیشن کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ، لیجنڈری انضما م الحق، محمد اکرم اور کامران اکمل کی زیر نگرانی ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔  
حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں چار ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے، لیجنڈری انضمام الحق، محمد اکرم اور کامران اکمل پرمشتمل سلیکشن پینل نے نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لیے۔

سپر اسٹار محمد حارث بھی اس موقع پر موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پشاور سے گزشتہ دس سال میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا اور یہاں کے نوجوان کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا۔