بھارت اگر پاکستان نہیں آنا چاہتا تو اسے ایشیا کپ سے آؤٹ کر دیا جائے، سابق چیئرمین پی سی بی

بھارت اگر پاکستان نہیں آنا چاہتا تو اسے ایشیا کپ سے آؤٹ کر دیا جائے، سابق چیئرمین پی سی بی
کیپشن: Zaka Ashraf, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بھارت اگر پاکستان نہیں آنا چاہتا تو اسے ایشیا کپ سے آؤٹ کر دیا جائے۔

 ایشیا کپ میزبانی کا معاملہ، سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان نہیں آنا چاہتا تو اسے ایشیا کپ سے آؤٹ کر دیا جائے، پاکستان میں اگر دنیا بھر کی ٹیمیں آ کر کھیل رہی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے، پاکستان کو ایشیاکپ بھارت کے بغیر ہی کرا دینا چاہیے، ہمیں پہلے کی طرح اب بھی پاکستان میں ہی ایشیا کپ کرانا چاہیے۔

 واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل کا آئیڈیا دیا تھا۔ ہائبرڈ ماڈل میں پانچ ایشیائی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی جبکہ بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer