ابرارالحق کا ایک اور گانا چوری،بھارتی فلمساز کرن جوہر کیخلاف بڑی کارروائی کا عندیہ

ابرارالحق کا ایک اور گانا چوری،بھارتی فلمساز کرن جوہر کیخلاف بڑی کارروائی کا عندیہ
کیپشن: Ibrar Ul Haq And Karan Johar
سورس: Google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ممتاز پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اپنے گانے کو بھارتی فلمساز و ہدایتکار کی جانب سے چوری کیے جانے پہ سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے اس بات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں ابرار الحق نے کہا کہ انہوں نے اپنے گانے ‘نچ پنجابن’ کے حقوق کسی بھارتی فلم کو فروخت نہیں کئے۔ اس حوالے سے وہ عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف بھارتی فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی فلم جگ جگ جیو میں ابرارالحق کا مشہور گانا نچ پنجابن نچ کو بنا کسی اجازت یا حقوق لیے ہوئے شامل کر لیا ہے۔

ابھی گزشتہ دنوں ہی بھارفتی گلوکارہ کنیکا کپور نے حدیقہ کیانی کا مشہور گیت بوہے باریاں کی تال اور اس کے کچھ بول چرا کر گانا ریلیز کیا تھا جب کہ اس سے قبل گلوکار شجاع حیدر کے کے گانے پیرا وے پیرا کو بھی چرا کر بھارتی گلوکار یاسر ڈیسائی نے نیا گانا بنا لیا تھا جب کہ یہ گانا 2017 میں ریلیز ہوا تھا۔