ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے معروف ہوٹل کے مالک و منیجر کیخلاف مقدمہ درج

Famous Hotel in Lahore
کیپشن: Famous Hotel
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: مے فیئر ہوٹل انتظامیہ کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑھ گئی، مالک اور منیجر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب مے فیئر ہوٹل کے مالک میاں ہارون اور منیجر ارشد جمیل کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ انفورسمنٹ انسپکٹر ایم سی ایل محمد عامر کی مدعیت میں گلبرگ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے. ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے ایس او پیز اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔ مے فیئر انتظامیہ نے پابندی کے باوجود انڈور شادی کی تقریب منعقد کرائی۔  

ادھر پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 74مقدمات جبکہ سماجی فاصلوں کی خلاف ورزیوں پر 54 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن میں مجموعی طور پر اب تک 5 ہزار 9 سو  38 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 35 سو جبکہ دیگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 438مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہفتہ اور اتوارکے روز  مکمل لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے پر مزید 6 ہزار 435 گاڑیوں کے چالان کئے ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 64 پبلک سروس وہیکلز بھی بند کر دی گئی ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر میں مجموعی طور پر 03 لاکھ 19 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پائے جانے پربھی 78 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔