پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل

PSL 6
کیپشن: PSL 6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہبازعلی) پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لیے تمام فرنچائزز نے اپنے متبادل اور اضافی کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ نوجوان بلے باز شِمرون ہیٹمائر اور جانسن چارلس سمیت مزید 10 کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیگ کی تمام چھ فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینے کے لیے بذریعہ آن لائن سیشن اپنی ریپلیسمنٹ اور اضافی کھلاڑیوں کی پک جمع کروائیں۔اس دوران ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے شِمرون ہیٹمائراور جانسن چارلس کو بحیثیت ریپلیسمنٹ پک جبکہ یو اے ای کے وسیم محمد اور قومی آلراؤنڈر حماد اعظم کو بطور اضافی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کے جیک وِلڈرموتھ، جیک ویدرآلڈ اورافغانستان کے ظاہر خان سمیت خرم شہزاد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ 

لاہور قلندرز نے ٹِم ڈیوڈ اورمتحدہ عرب امارات کے سلطان احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نوجوان بیٹسمین محمد اخلاق کو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اسکواڈ میں شامل کرلیا،  بسم اللہ خان پشاور زلمی اورمحمد حارث دفاعی چیمپئن کراچی کنگز  کا حصہ بن گئے ہیں، یہ تمام کھلاڑی ابوظہبی میں شیڈول لیگ کے بقیہ بیس میچز میں شرکت کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer