ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کی آمد، بھکاری مافیا حرکت میں آگیا

عید کی آمد، بھکاری مافیا حرکت میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) لاک ڈاؤن کے دوارن ملک کےمعاشی حالات سے ویسے تو ہر شخص ہی پریشان ہے، تاہم کچھ لوگوں نے بھیک مانگنے کو ہی پیسے کمانے کا ذریعہ بنا رکھا ہے، پھر چاہے ماہ صیام ہو یا عید کا تہوار، یہ بھکاری آپ کو ہر سو نظر آئیں گے۔

پیشہ ور یا واقعی مستحق؟؟ گلی، محلہ، چوراہے اور ہر اہم شاہراہ پر بھکاریوں کی بھرمار ہے۔ بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین سب ہاتھ پھیلائے بھیک مانگتے ہی نظر آتے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ جہاں ہزاروں بھکاری پیشہ ورہیں، وہیں انکی وجہ سے مستحق افراد بھی اپنے حق سے محروم ہو جاتے ہیں۔

تاہم بھیک مانگنا اب جرائم پیشہ گروہوں کی سرپرستی میں ایک مافیا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ لاہور پولیس کی جانب سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ ملکر رواں سال تین ہزار سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کی جاچکی ہیں، جن میں دھوکے سے بھیک مانگنے اور زبردستی چھوٹے بچوں سے بھیک منگوانے والے گروہ بھی شامل ہیں۔

پیشہ ور بھکاری جہاں مستحقین کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں وہیں امن و امان کی صورتحال کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ ذمہ دار اداروں کو ان کیخلاف موثر کارروائی کرنا ہوگی۔

دوسری جانب چائلڈ بیورو نے لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں گرینڈ ریسکیو آپریشن شروع  کیا ہوا ہے۔لاہورکے شہری روزانہ ایک اور بڑے مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں جو بھکاری مافیا کے ٹولوں کی وجہ سے ہے، بھکاریوں کے یہ ٹولے صبح سے رات تک شہریوں کے اردگرد منڈلاتے پھرتے ہیں،یہ بھکاری ہر گلی کوچے، بازاروں، دفاتر، اسکولوں اور جامعات کے باہر، بسوں میں اور سڑکوں پر، پیٹرول پمپس پر، یہاں تک کہ سرکاری اسپتالوں میں گھس کر علاج کے بہانے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔

چائلڈ بیورو نے بھیک مانگنے والے 70 سے زائد بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا،تحویل میں لیے گے بھکاری بچوں کو ایک ماہ تک چائلڈ بیورو میں رکھا جائے گا،بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی کثیر تعداد بھی مافیا کے ساتھ سٹرکوں پر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔