دعائیں رنگ لے آئیں، والدین کو ننھی جنت واپس مل گئی

دعائیں رنگ لے آئیں، والدین کو ننھی جنت واپس مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ) شادباغ سے بچی کے اغوا کا ڈراپ سین، حبا جنت کو اغوا کار علاقے کی مسجد میں چھوڑ کر فرار ہوگیا،  پولیس نے متعلقہ تھانے میں بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔

شادباغ بھگت پورہ سے تین سالہ ننھی پری حبا جنت اغوا ہوئی تو والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، وسوسے اور خدشے انہیں ستانے لگے، پولیس سے فریاد کی، مقدمہ درج ہوااور تلاش شروع کردی گئی، سیف سٹی اور علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے مدد لی گئی تو ثابت ہوگیا کہ بچی کو اغوا کیا گیا ہے۔

حبا جنت کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی اور ہر شخص بچی کیلئے دعا گو تھا، پولیس تانے بانے جوڑنے میں ہی مصروف تھی کہ ایک نوجوان نے خوشخبری دی کہ مغوی بچی بلال مسجد کے پاس کھڑی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو بازیاب کرلیا اور پھر متعلقہ تھانے میں والدین کے حوالے کردیا،اعلیٰ پولیس حکام اور ترجمان حکومت پنجاب شہباز گل  کریڈٹ لینے فوری پولیس اسٹیشن پہنچ گئے، جہاں ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

 اس موقع پر شہباز گل زبردستی پولیس کو کریڈٹ دیتے رہے لیکن پولیس حکام اس کریڈٹ سے انکاری رہے۔

حبا جنت تو مل گئی لیکن پولیس کو اب اغوا کار کی تلاش ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ نادرا ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer