ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں ٹکٹوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ جاری

مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں ٹکٹوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم:مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں ٹکٹوں کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا کام جاری ہے، رکن قومی اسمبلی الحاج شیخ روحیل اصغر،حافظ امیرعلی اعوان ،خرم روحیل اصغر اورمیاں منظورحسین نے درخواستیں جمع کروادی۔

مسلم لیگ ن ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی فیس کے ساتھ رکن قومی اسمبلی الحاج شیخ روحیل اصغرنے این اے ایک سواٹھائیس کے لیےدرخواست جمع کروادی ہے جبکہ لیگی رہنماحافظ امیرعلی اعوان نے بھی مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے لیے پی پی ایک سوانسٹھ سے درخواست جمع کروائی ہے۔ صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہورخرم روحیل اصغربھی پی پی ایک سوچوون سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:عام انتخابات کی تیاریاں، مسلم لیگ ن نے الیکشن سیل تشکیل دے دیا

چیئرمین یونین کونسل میاں منظورحسین نےبھی پی پی ایک سوباون کے لیے درخواست جمع کروادی ہے۔ لیگی رہنماندیم کمبوہ نے پی پی ایک سوچوون سے پارٹی کو درخواست جمع کروا دی ہے۔ پچیس مئی تک درخواستیں جمع کروانےکا وقت دیا گیا ہے۔