عام انتخابات کی تیاریاں، مسلم لیگ ن نے الیکشن سیل تشکیل دے دیا

عام انتخابات کی تیاریاں، مسلم لیگ ن نے الیکشن سیل تشکیل دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:مسلم لیگ ن نے الیکشن سیل تشکیل دے دیا، منگل سے لاہور میں خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔پندرہ مئی سے ن لیگ کے دفتر میں پارٹی کی ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ 

اس خبر کو ضرور پڑھیں:عام انتخابات 2018ٗء، بیلٹ پیپر کی چھپائی مخصوص کاغذ پر ہو گی

مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے الیکشن سیل اور پارٹی کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

پندرہ مئی سے ن لیگ کے ماڈل ٹاؤن دفتر میں پارٹی کی ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ ن لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی کے لئے 50 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار سے 30 ہزارروپے پارٹی فیس وصول کی جائے گی۔