مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب لوگوں کی شکایات سننے رمضان بازار پہنچ گئے

 مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب لوگوں کی شکایات سننے رمضان بازار پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل چوہدری محمد نواز نے کاہنہ نو ہسپتال اور رمضان بازار کا دورہ کیا، ہسپتال اور بازار کے تمام معاملات کا جائزہ لیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل چوہدری محمد نواز نے کاہنہ نو ہسپتال کا دورہ کیا اور تمام تر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انھوں نے وہاں پر موجود مریضوں سے بھی علاج معالجہ کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرفرحان فیروز نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا دورہ کروایا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:چڑیا گھر کے ریچھوں کو فل فرنشڈ گھر دینے کا فیصلہ 

 دورے میں میاں بابر ،محمد شکیل،اکرم میو،زبیر بٹ،ظفراقبال،ڈاکٹر احمد سہیل اور دیگرکارکنان نے شرکت کی۔ہسپتال کے دورے کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ نے کاہنہ رمضان بازار کا دورہ کیا اور اشیاءخوردنوش کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں اور بازار کے تمام معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرچوہدری محمد نواز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی طبی سہولیات کی دیہی علاقوں میں فراہمی وزیر اعلیٰ کا ویژن ہے۔

یہ بھی ضرور دیکھیں: